اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اورروایتی گھنٹی بجا کرکاروباری سرگرمیوں کا آغازکیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت خوش آئند ہے۔ اس موقع پرگریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینے میں کوشاں ہے، اس سلسلے میں پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لئے کوششیں جاری ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہے، مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان سے امریکا کوسب سے زیادہ برآمدات کی جاتیں ہیں، 2015 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالررہا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری بھی امریکا سے ہی آتی ہے۔
’’ہم پاکستان کیلئے یہ کام کر کے ہی رہیں گے ‘‘ امریکہ نے وطن عزیز کے باسیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار



















































