اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے گزشتہ روزاعلی سطح میں فیصلہ کیاتھاکہ ایک انگریزی اخبارنے حکومت اورفوج کے بارے میں ایک من گھڑت خبرچھپنی والی خبرپرایکشن لینے کافیصلہ کیاتھااوراب وفاقی حکومت نے انگریزی اخبارمیں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی من گھڑت خبرشائع کرنے کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے اورمن گھڑت خبر دینے والے صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایلمیں ڈال دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی سیرل المیڈا نے سیاسی اورعسکری قیادت کے درمیان حساس نوعیت کے اجلاس سے متعلق خبر بغیر کسی ثبوت کے شائع کی تھی۔اب ای سی ایل میں نام شامل ہونے پراورسیرل المیڈا کے پاکستان سے باہر جانےنہیں جاسکیں گے جس کی تصدیق سیرل المیڈا نے بھی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراس خبر کی تصدیق کی ہے۔کہ وزرات داخلہ نے ان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاہے ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کارروائی سے متعلق اختراع پر مبنی میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ بات چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پیر کو ملاقات کے دوران کہی جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے شرکاء نے گذشتہ ہفتہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ طور پر زیر بحث سلامتی امور سے متعلق روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی من گھڑت خبر کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ اس خبر کی اشاعت قومی سلامتی امور پر رپورٹنگ کے عالمی مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور خبر میں غلط و گمراہ کن مندرجات نے اہم ریاستی مفادات کو نقصان کا خدشہ لاحق کیا ہے جن کا اصل بات چیت اور حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کے امور پر مفروضوں پر مبنی رپورٹنگ سے اجتناب کرے۔ وزیراعظم نے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے نشاندہی کی جائے۔ اجلاس نے اعادہ کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے جو تمام فریقین کے مکمل اتفاق سے بلاامتیاز اور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں من گھڑت خبرشائع کرنے والے صحافی کےخلاف بڑااقدام ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ



















































