اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار خبر، حکومت نے خوشخبری سنا دی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات اور سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کا نیا سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس دوستی کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے چینی زبان سکھانے کے لیے پاکستانی طلبہ کو چین بھجوا نے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستانی طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی حکومت کی مدد سے سکالرشپ کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 130 طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چین بھیجا جائے گا۔چیف منسٹر چائنیز لینگوئج سکالرشپ کے تحت 39 طالب علم بیجنگ پہنچ گئے۔دیگر طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چین کے دوسرے شہروں میں بھیجا جائے گا۔ بیجنگ پہنچنے والے طلبا نے بتایا کہ وہ چینی زبان کا 2 سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد پاکستان جا کرسی پیک منصوبے کے لیے کام کریں گے۔ ہر طالب کو کورس کے دوران ماہانہ 2800 چینی یوان دیے جائیں گے۔دوسری جانب پاکستانی صحافیوں کا ایک وفد بھی چینی حکومت کی دعوت پر چین کے دورے پر ہے۔ جسے قبلائی خان کی تعمیر کردہ دیوار چین کی سیر کرائی گئی۔
جبکہ دوسری جانب سائبر سپیس سکیورٹی انٹر نیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی چین کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور چین اس میدان میں خود کو دنیا کی بڑی انٹرنیٹ طاقت کے طور پر سامنے لانا چاہتا ہے ، یہاں ایک مطالعاتی اجلاس کے دوران جس میں چین کی اعلیٰ قیادًت موجود تھی ، چین کے صدر شی جن پنگ نے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سپیس سکیورٹی میں مزید ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اگرچہ انٹر نیٹ کی دنیا میں تاخیر سے شامل ہوا ہے لیکن انٹر نیٹ ورک اور خدمات کے سلسلے میں گذشتہ دو عشروں کے دوران نمایاں ترقی کی ہے ، چین میں 2015ء میں الیکٹرانکس انفارمیشن تیار کرنے والی صنعت کاحجم 11.1ٹریلین یوآن (1.66ٹریلین امریکی ڈالر ) تھا جبکہ اب ملک 3.9ٹریلین یوآن کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ بن چکا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق اس وقت 700ملین چینی انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ چین کو دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ملک بنا سکتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ دو دھاری تلوار ہیں اورچین سائبر سپیس انتظامیہ کو بہتر طورپر استعمال کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ ملک میں مثبت اورصحت مند سائبر کلچر فروغ پا سکے تا کہ ہم سائبر کرائم کیخلاف موثر طورپر جدوجہد کر سکیں

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…