کیپ ٹاؤن( آن لائن ) بھارتی کرکٹ بورڈ کو ’’بگ تھری‘‘ بچانے کے مشکلات کا سامنا ،صدر انوراگ ٹھاکر ہم وطن پیش رو کی مخالفت پر بضد ہیں، کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سابق صدر سری نواسن نے ’’بگ تھری‘‘ کا منصوبہ متعارف کرایا تھا جس کے تحت بھارت، آسٹریلیااورانگلینڈ کو اپنی اجارہ داری اور مالی فوائد پر سب سے زیادہ حق جتانے کا موقع مل گیا، بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر نے کونسل کی کمان سنبھالتے ہی ’’بگ تھری‘‘ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ریونیو کی مساوی تقسیم کا فارمولا اپنانے پر زور دیا۔
ان کی جگہ بی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنے والے انوراگ ٹھاکر اب اپنے پیش رو کی بھرپور مخالفت کررہے ہیں،کیپ ٹاؤن میں شیڈول اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ کی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی ،کسی بھی تحریک کو غیر موثر بنانے کیلیے کم ازکم 7ملکوں کے ووٹ درکار ہوتے ہیں،انوراگ ٹھاکر مالی فائدوں کی لالچ دے کر راہ ہموارکرنے کیلیے سرگرم ہیں،بی سی سی ا آئی کے صدر ٹیسٹ کرکٹ کو 2ڈویڑنز میں تقسیم کرنے کے منصوبے کی بھی مخالفت کرینگے،اس کیلیے انھیں چھوٹے ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہونے کی امید ہے۔
’’بھارت کو بچاؤ کے لالے پڑ گئے‘‘ ساکھ بچانا مشکل ہو گیا‘ بڑا مطالبہ کر ڈالا
11
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں