کراچی(این این آئی) ہندو کمیونٹی نے محرم الحرام کے احترام میں مذہبی تہوار رام لیلا نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار نوراتری کی تقریبات سوامی نرائن مندر میں منعقد ہونا تھیں لیکن ہندو برادری نے محرم الحرام کے احترام میں اپنے مذہبی تہوار نوراتری نہ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ رواں سال مذہبی کھیل رام لیلا بھی پیش نہیں کیا جائے گا۔اس ضمن میں سوامی نرائن مندر کے نائب صدر کرشن لعل نے کہاکہ ہندو برادری کی بڑی تعداد رام لیلا دیکھنے کے لیے مندر آتی ہے لیکن محرام الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باعث لوگوں کو آنے میں دقت پیش آئے گی لہذا ہم نے محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر رام لیلا نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہمارے بھائی ہیں اسی لیے ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور وہ ہمارے تہواروں کا احترام کرتے ہیں لہذا اس سال راون کے پتلے کو بھی نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔
کراچی میں ہندو برادری کا محرم الحرام کے احترام میں مذہبی تہوار نہ منانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































