اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،عمران خان نے طاہر القادری کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کی، میں نے ذاتی حیثیت میں علامہ صاحب سے فون پر بات کی، 30 اکتوبر سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس گفتگو کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید نے کہا کہ میں طاہر القادری کو منانے لندن نہیں آیا اور کسی نے بھی طاہر القادری سے رابطہ نہیں کیا،عمران خان نے 30 اکتوبر کے حوالے سے ڈاکٹر طایرالقادری کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کی البتہ عمران خان نے اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک نوازشریف ہیں جوکہ فوج کے خلاف سازش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب ضرورت پڑی طاہرالقادری کومنالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سپیکرنہیں بلکہ وہ لاوڈسپیکرہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات پر ڈاکٹرطاہرالقادری مجھے فون کرتے ہیں اور آج بھی فون کریں گے اور اس بات چیت کا عمران خان یا 30 اکتوبر سے کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی سے متعلق طاہرالقادری ہی بہتر بتاسکتے ہیں ان کا اپنا مؤقف اور اپنا احتجاج ہے میں ان کابھی ساتھ دوں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کون حکومت کے ساتھ ہے اور کون خلاف یہ 30 اکتوبر کو سب کوپتا چل جائے گا،30 اکتوبرکو عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے کسی تحریک انصاف سے نہ ملنے کی کوئی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ لال حویلی کوتین روزکے لئے سیل کردی گئ ہے ۔
Imran Khan not trying to persuade Qadri, says… by thezed-lad
طاہر القادری کو منانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،کون کس کے خلاف سازش کررہاہے ،سپیکراصل میں کیاہیں ۔۔شیخ رشید کے اہم انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































