لاڑکانہ(این این آئی) چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے شعبہ نیفرولاجی میں ڈائلاسز کروانے والے 53 مریضوں میں ایچ آئی وی ہونے کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سندہ مراد علی شاہ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لینے پر محکمہ صحت سے وابستہ اعلیٰ حکام لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی زاہد انصاری نے کہا ہے کہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ نیفرولاجی میں گذشتہ دو برسوں سے کوئی نیفرالاجسٹ مقرر ہی نہیں جبکہ شعبے میں ڈائلاسز کرنے کے لئے میڈیکل کے کسی ضوابط و قوابت پر عمل نہیں کیا جارہا۔ ادھر مئنیجر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام یونس چاچڑ کا کہنا ہے کہ مشینوں سے ڈائلاسز کروانے والے مریضوں کو ایچ آئی وی ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور شعبہ نیفرولاجی میں موجود مشینوں کو دیکھنے کے لئے بائیو کیمیکل انجنیئرز کی ٹیم لاڑکانہ پہنچ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر لاڑکانہ انعام اللہ دھاریجو کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں طۂ کیا گیا کہ شعبہ نیفرولاجی میں ڈائلاسز کی مشینوں کے تعداد میں اضافہ کرکے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے لئے الگ مشینیں مخصوص کی جائینگی اور طبی ضوابط پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ غیر قانونی بلڈ بینکس اور لیبارٹریز ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی وسیع پئمانے پر معیاری سرکاری لیبارٹری نہیں۔ اس قسم کی لیبارٹری بنانے کے لئے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور چانڈکا اسپتال حکام مشترکہ طور پر اقدامات اٹھائینگے۔ اجلاس میں ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر جاوید شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
لاڑکانہ میں ایڈز،بات معمولی نہیں،سندھ حکومت میں کھلبلی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا



















































