لاہور( این این آئی)مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کو جہلم کی عدالت سے لاہور منتقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،درخواست میں آئندہ کارروائی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو 17 اکتوبر کو ہوگی۔سامعہ شاہد کے شوہر اور مدعی مختار کاظم نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست منتقلی کی درخواست دائر کی ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ کی پیروی کرنے پر انہیں اور مقدمہ کے گواہوں کے جان کو شدید خطرہ ہے۔درخواست میں الزام لگایا گیا کہ سامعہ کے والد شاہد اور پہلے شوہر شکیل سمیت دیگر ملزم بااثر افراد ہیں اور ان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بتایا گیا کہ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور جان کی حفاظت کے لیے درخواست گزار کو بیرون ملک منتقل ہونا پڑا ہے۔مدعی مختار کاظم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کی کسی رکاوٹ کے بغیر فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ اس مقدمہ کو جہلم کی عدالت سے لاہور کی کسی بھی عدالت میں منتقل کردیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست اس اعتراض کے ساتھ واپس کردی کہ مقدمہ کی منتقلی کے لیے ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل ملک اویس خالد نے درخواست دوبارہ دائر کی اور استدعا کی کہ اس کو اعتراض کے ساتھ سماعت کے لیے پیش کردیا جائے۔گزشتہ روز درخواست اعتراض کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد السمیع خان کے روبرو سماعت کے لیے پیش کی گئی۔جسٹس عبد السمیع خان نے درخواست پر سماعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی کہ اس نوعیت کی درخواست پر سماعت کا اختیار چیف جسٹس ہائیکورٹ کے پاس ہے۔درخواست پر آئندہ کارروائی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو 17 اکتوبر کو ہوگی۔سامعہ شاہد کے قتل کا مقدمہ جہلم کی ضلعی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کاقتل ،کیس نیا رُخ اختیارکرگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































