اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ٗ گلگت بلتستان ٗکشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ٗسب سے زیادہ بارش پنجاب کے اضلاع کوٹ ادو 05 اور ڈی جی خان میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد82000کیوسک اور اخراج :105000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 18000کیوسک اور اخراج 18000کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد15600کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 30300 کیوسک اور اخراج8000کیوسک۔بیراج :جناح: آمد125200کیوسک اور اخراج 117200کیوسک،چشمہ: آمد119400کیوسک اوراخراج 110000 کیوسک، تونسہ:آمد102200 کیوسک اور اخراج86300کیوسک، پنجند: آمد16000کیوسک اور اخراجNil، گدو: آمد 120600 کیوسک اور اخراج 95800کیوسک، سکھر: آمد90600 کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، کوٹری:آمد29900کیوسک اور اخراج 1600کیوسک۔ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1517.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.577ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.55فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.700ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.200 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے
تیز ہوائیں، گرج چمک اور بارشیں محکمہ موسیمات نے شہروں کے نام جاری کر دئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
ٹیکنو نے پاکستان میں7000mAhبیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا



















































