جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیوٹا نے کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیوزکی تربیت فراہم کرنے کیلئے جدید شارٹ کورس متعارف کروا دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) نے کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیوزکی تربیت فراہم کرنے کیلئے جدید شارٹ کورس متعارف کروا دیا ہے، آئی بیکس گلوبل کے تعاون سے کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیو (ڈومیسٹک) کورس کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹاؤن شپ میں شروع کئے گئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، حامد غنی انجم، اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کورس پاس کرنے والے تمام نوجوانوں کو آئی بیکس گلوبل نے روزگار فراہم کر دیا ہے۔ تمام تر اقدامات وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف کے ویژن کے مطابق ہنر مند نوجوان اور خوشحال پنجاب کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا نے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔بی اے پاس اور بہترین ابلاغ ، تجزیاتی اور کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والوں کو داخلے کیلئے ترجیح دی جاتی ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزیدکہا کہ کورس میں کامیاب نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھی یقینی روزگار کے مواقع ملیں گے۔ٹیوٹا کو متحرک ادارہ بناکرہنر مند افرادی قوت کی قومی ترقی میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں تاکہ ملک میں غربت اور بیروزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں ٹیوٹا اپنا کردار ادا کرے۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…