اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف آئینی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے اور 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں وعدہ کیا تھا کہ وہ احتساب کے لیے خود کو پیش کریں گے لیکن حکومت کے رویے سے ظاہر ہے کہ نوازشریف صاحب پامانا لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتے، نواز شریف کا جواب 200 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے، نواز شریف کی ہٹ دھرمی 6 ماہ سے جاری ہے، وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ایسا کرکے انصاف کے نظام اور قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ نوازشریف آئینی و اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ دو ہفتے کے لیے باہر جا رہے ہیں، نوازشریف کے وکیل نے 15 روز کا وقت لیا جو افسوس ناک ہے، عوام انصاف کی کمزوریوں سے تنگ آچکے ہیں، اس سے نفرتیں پھیلتی ہیں، الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ اس قوم کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے، اس مقدمے کو طول نہ پکڑنے دیں، اب اگلے مہینے کی تاریخ دے دی گئی ہے قوم 20 دن تک اسی کشمکش میں مبتلا رہے گی،عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو بھی فوری سنا جائے
اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، نعیم الحق30
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































