جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

کیا ایک اور چھوٹو گینگ معرض وجود میں آنے کیلئے تیار ہے؟ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں راجن پور سے کیا برآمد ہوا؟ جان کرہوش اڑ جائیں گے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

راجن پور (آئی این پی )راجن پور کے علاقہ ہیڈ حامد اور بستی کھمبرا میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں زیر زمین کھیتوں میں چھپایا گیا اسلحہ اور بال بیرنگ برآمد کر لئے گئے۔ ہیڈ حامد اور بستی کھمبرا میں سیکیورٹی اداروں کی نشاندہی پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں کپاس کی فصل میں چھپایا گیا زیر زمین بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ بارودی مواد اور بال بیرنگ کھیتوں میں چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ کے علاوہ کھیت سے منشیات جس میں کیلشیم امونیم، 250 گرام چرس، 100گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے رواں سال پونے تین سو کے قریب دہشت گردوں کو گرفتارکیا جن سے 5 سو کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد ہوا۔ 5 دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس گرفتار ہونے والے 262 دہشت گردوں میں 157 کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے 98 کالعدم تحریک طالبان، 9 کالعدم لشکر اسلام اور 5 داعش کے دہشت گرد ہیں، 27 دہشت گردوں کے سر کی قیمت آٹھ سو بیس ملین روپے مقرر تھی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے504 کلو گرام بارودی مواد، 9 خودکش جیکٹس، 96 دستی بم، 20 کھلونا بم اور دیگر دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔رپورٹ کے مطابق 35 دہشت گرد مختلف مقابلوں میں مارے گئے۔ 18 دہشت گردوں کوانسداد دہشت گردی عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے 14 بوگس شناختی کارڈز اور لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔رواں سال 17 ٹارگٹ کلرز،17 بھتہ خور اور 11 اغواء4 کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…