اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور چوہدری سرورلندن پہنچ گئےہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ان کی ڈاکٹر طا ہرالقادری سے کوئی ملاقات طے نہیںہے۔وہ توبلکہ مسئلہ کشمیرپر پاکستان کامؤقف اجاگرکرنےآئےہیں۔ جہانگیر ترین کہتےہیں وہ نجی دورے پر لندن آئے ہیں، کوئی سیاسی مصروفیت نہیں ہوگی۔ انہوں نےلگے ہاتھوں پیپلزپارٹی کوزرداری سےدوررہنےکا مشورہ بھی دےڈالا۔
دوسری جانب لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق دھرنے میں شرکت کے حوالے سے طاہرالقادری نے مثبت جواب نہیں دیا، طاہر القادری نے لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر نہیں کی تاہم شیخ رشید نے طاہر القادری کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیشکش کی ، طاہر القادری نے پیشکش پر غور کے لئے وقت مانگ لیا۔
30اکتوبر کے دھرنے سے قبل اچانک یہ کیا خبر آگئی ؟ شیخ رشید کے بعد ایک اور اہم ترین سیاستدان کی لندن اڑان ۔۔۔ کیا کرنے گئے ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































