منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی اشتہارات ،جاویدچوہدری کے سوالا ت پروزیردفاع خواجہ آصف جذباتی ہوگئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ تمام پاکستانیوں کوبھارتی فلموں اورچینلزکابائیکاٹ کرناچاہیے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارایکسپریس کے پروگرام کل تک کے اینکرپرسن جاوید چودہدی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔جب جاویدچوہدری نے کہاکہ سب سے زیادہ بھارتی اشتہارات توسرکاری ٹی وی چینل پرچل رہے ہیں توخواجہ آصف نے کہاکہ موجود ہ صورتحال میں ہرپاکستانی کافرض ہے کہ وہ بھارتی اشتہارات کابائیکاٹ کرے جس پرجاوید چوہدری نے ایک بارکہاکہ پہلے سرکاری چینل کودیکھیں تووہاں پرسب سے زیادہ بھارتی اشتہارات چل رہے ہیں توخواجہ آصف نے جواب دیاکہ پہلے آپ جس چینل پرپروگرام کررہے ہیں یہ بھارتی اشہتارات چلانابندکردے توہم اس کی پیروی کرنے کوبھی تیارہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سیٹھ کاپیٹ کبھی نہیں بھرتااس لئے پرائیویٹ چینلزبھارتی اشتہارات چلارہے ہیں ۔جاوید چوہدر ی نے سوال کیاکہ بھارتی اشتہارات 6فیصدتک چل سکتے ہیں توخواجہ آصف نے کہاکہ 6فیصد سے زیادہ بھارتی اشہتارات نجی ٹی وی چینلزپرچل رہے ہیں توجاوید چوہدری نے کہاکہ پیمراکواس قانون میں تبدیلی کرنی چاہیے توخواجہ آصف نے کہاکہ ہرپاکستانی کافرض ہے کہ وہ بھارتی اشتہارات کابائیکا ٹ کرے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سواسال تک بھارت سے تعلقات نارمل کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے بھارت نے اپنی روش نہ بدلی ۔انہوں نے کہاکہ اب توبھارت کے ساتھ ایک لیکرکچھ گئی ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیرمیں نوے روزکرفیونافذہے اورایک سوسے زائد شہری شہیدہوچکے ہیں تواب بھارت کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اورمیری فیملی بھارت جاسکتے ہیں اورہم پرکوئی پابندی نہیں لیکن پھربھی نہیں جارہے کیونکہ حالات اب سازگارنہیں ہیں ۔جس پرجاوید چوہدری نے کہاکہ پہلے تووزیراعظم بھارت میں آم بھجوانا،ساڑی بھجوانااورخطوط بھجوانابندکریں اوربھارتی وزیراعظم کواپنی ذاتی رہائش پربلانابندکریں توخواجہ آصف نے جواب دیاکہ ایک کوتاہی ہوجائے تواس کومثال نہیں بناناچاہیے بلکہ اب موجود ہ حالات کے تحت ہی کام کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے پاس تمام وسائل ہیں اورپاکستا ن ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کےلئے تیارہے ۔

Intense Debate Between Khawaja Asif & Javed… by LaziziNews

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…