پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’ایٹم بم پھٹنے کا خطرہ‘‘ بھارتی ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ کر دیا گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل شپمنٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے بعد بھارت کے اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے حکام نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 3 کا محاصرہ کر لیا ہے۔تابکاری مادے کے اخراج کے بعد بھارتی ایئرپورٹ پر یورینیم کے پھٹنے کا خطرہ موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل شپمنٹ ایئر فرانس کے طیارے کے ذریعے آئی تھی جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی واقعے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب بھارت جنگی جنو ن اور پاکستان دشمنی میں حواس باختہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی ABP کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حدود میں داخل ہو کر گرفتار ہونے والا پاکستانی کبوتر بھارت میں شدید تباہی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی کہ پاکستان امن و محبت کی نشانی پرندوں کو دہشتگردی اور نفرت کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ اے بی پی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہرین نے گرفتار پاکستانی کبوتر کا ایکسرے بھی کیا ہے ، بھارتی ماہرین کو شک ہے کہ یہ کبوتر اپنے جسم میں کوئی ایسی چیز لئے ہوئے ہے جو بھارت میں جاسوسی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کبوتر قید میں ہو کر بھی سلاخوں کے درمیان سے ہر اس جگہ نظر رکھے ہوئے ہے جہاں ذرا بھی کوئی ہجوم ہو، بھارتی ٹی وی اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کبوتر پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود بھی ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…