پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم عمرجوان چل بسا، شہید اکی تعداد 110ہو گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر( آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم عمر لڑکا سرینگر کے ایک ہسپتال میں آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 110ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 12سالہ جنید احمد گزشتہ روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا تھا۔ جنید کے سر میں پیلٹ لگے تھے اور وہ آج صبح سرینگر کے صورہ ہسپتال میں چل بسا۔جنید کی لاش جب آج صبح ہسپتال سے گھر لائی گئی تو ہزاروں لوگ شہید کے گھر امڈ آئے اور انہوں نے آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے عالی مسجد سرینگر کے نزدیک شہید کے جنازے کے شرکا ء پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو جنازے میں شرکت کیلئے مزار شہداء پہنچنے سے روکا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور جنازے کے شرکا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا اور شہید کا تاحال نماز جنازہ نہیں پڑھی جاسکی۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری انتفادہ8 جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…