ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کیا کرنے کیلئے بے چین ہیں؟30اکتوبر کو کیا بڑا نتیجہ آنے والا ہے؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان آنے کیلئے بے چین ہیں ٗ مجھے یقین ہے 30اکتوبر تک پانامہ لیکس کا نتیجہ آجائے گا، 2013سے اتنے پیسے ملک سے باہرکیوں گئے ٗبلاول پر بات کرنے سے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں ٗ مسئلہ کشمیر پر حکومت کے پاس کو وژن نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ،مودی میاں صاحب کو اس حد تک گولی دینے میں کامیاب ہو گیا ہے کہ انڈین حملے اور سرحدی جھڑپوں کی صورت میں حکومت کی پوزیشن انتہائی مشکوک ہو گئی ٗ بھارتی وزیر اعظم مودی مسؤلینی اور ہٹلر کے پیروکاروں میں سے ہیں ،بابری مسجد پر جتنا ری ایکشن ہوا سارا فیصلہ نواز شریف صاحب کا تھا تاہم وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آج تک کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے سے اور کچھ نہ بھی ہوا تو پانامہ لیکس کا نتیجہ تو ضرور نکل آئے گا اور ہو سکتا ہے کہ اس سے پہلے ہی کوئی کامیابی مل جائے ،30ستمبر کو میں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا ریلا دیکھا ہے ،یہ جلسہ باوجود اس کے کہ بہت دور رکھا گیا ،لیکن اگر اب یہ قوم ایک مرتبہ پھر نکل آئی تو چوروں کی ’’ٹیں ٹیں فش ‘‘ ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی بتائے گا کہ گزشتہ تین سالوں میں پونے 14ارب کس خوشی میں انڈیا گیا ہے ؟ اس میں جندال خاندان بھی شامل ہے ،حسن اور حسین نواز بھی شامل ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ،بے روز گاری اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو پھر قوم کو باہر نکلنا ہو گا ،اب لمبا دھرنا نہیں ہو گا اس مرتبہ ’’شارٹ دھرنہ ‘‘ ہو گا ،ساری قوم پس رہی ہے اس لئے قوم کو نجات کے لئے ،بچوں کا مستقبل بچانے اور ملک کی سالمیت کے لئے باہر نکلنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے پوری تیاری کی گئی تھی ، آصف علی زرداری پاکستان آنے کے لئے پہلے بھی بے چین تھے اور اب بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر تبدیلی چاہتی ہے تو 30اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے کر گھروں سے نکلے اور اگر عوام چپ بیٹھے گی تو پاکستان میں کرپشن اسی طرح جاری رہے گی ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو سے کہا تھا کہ نانا کی طرح سیاست کریں ، بلاول پر بات کرنے سے لوگ مجھ سے ناراض ہو جاتے ہیں ، قومی اسمبلی میں جو صورتحال اختیار کی گئی یہ سارا خورشید شاہ کا ڈرامہ تھا، اجلاس بھی خورشید شاہ کے اشارے پر بلایا گیا تھا۔بلاول سندھ سے نئی امنگ کے ساتھ سیاست کر سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…