اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج شام 6 بجے سے کیا جائے گا، پابندی 11 محرم تک جاری رہے گی۔حکومت سندھ نے ڈبل سواری کی پابندی پر انتہائی سختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم بھی دیا ہےسندھ حکومت نے آج ہفتہ 8اکتوبرسے لیکر13اکتوبرتک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے ۔کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق آج ہفتہ کی شام چھ بجے سے ڈبل سواری پرپابندی شروع ہوگی اوریہ پابندی گیارہ محرم تک برقراررہے گی ۔پولیس ترجمان کے مطابق پابندی نہ کرنے والے افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہرکے مطابق یہ پابندی محرم الحرام میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرلگائی گئی ہے اوراس پرعمل درآمد ہرصورت یقینی بنائی جائے گی اورانہوں نے عوام سے بھی اس معاملے میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔
پتوکی میں لنڈا پھاٹک پر فیکٹری کی بس کے ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث معمولی زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال پتوکی جب کہ شدید زخمیوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس نے بس کو پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدروفت کے لئے کلیئر کر دیا جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے حادثے کے ذمہ دار گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کردیا اور دونوں افسران کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو دس‘ دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو تین‘ تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی