ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی،نیامسئلہ اُٹھ کھڑا ہوا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کر دیئے ہیں،آخری تاریخ 30 ستمبر گزرنے کے باوجود 406ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی ہیں۔الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانے اور نہ کروانے والوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ کل 1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 756 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا ئی ہیں۔کل 104 سینیٹرز میں سے 76 نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے جبکہ سینٹ کے 28 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔قومی اسمبلی کے 342 ارکان پارلیمنٹ میں سے 246 ارکان نے اپنی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے 93 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔صوبائی اسمبلی پنجاب کے 371 ارکان میں سے 216 نے تفصیلات جمع کروائی ہیں، صوبائی اسمبلی سندھ کے کل 168 ارکان اسمبلی میں سے 110 نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروائی، صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے کل 124 ارکان میں سے 60 نے تفصیلات جمع کروائی ہیں، صوبائی اسمبلی بلوچستان کے کل 65 ارکان میں سے 48 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی۔وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 30 ستمبر تک ارکان کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 15 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…