اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر کے علاقے ہندواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر مسلح افرادنے حملہ کیا، مسلح افراد نے 30 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کی، ملزمان اوربھارتی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم 2 حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے کیمپ کے ارد گرد سرچ آپریشن شروع کر کے قریبی گاؤں تجاری میں بھی تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 18 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب دیدیا۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اس تمام صورتحال میں پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت نے ثبوت تو نہ دیئے البتہ خود بھارتی وزیراعظم نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا ہے۔اڑی حملے کے بعد بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا لیکن بھارتی حکومت کو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود اپنے ملک میں اس جھوٹے دعوے پر منہ کی کھانی پڑی اور اب خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی پربات کریں جب کہ دیگر حکام اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری تھی جس کو پاک افواج نے مسترد کردیا تھا۔عالمی میڈیانے بھی بھارتی دعوے پرشکوک ظاہرکئے تھے۔
صبح صبح بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی
6
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں