دبئی: اچھی آئس کریم مہنگی تو ہوتی ہے لیکن دبئی کے ایک مشہور کیفے نے ایک ایسی آئس کریم پیش کردی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا خطاب مل گیا ہے۔
خاتون کے پیٹ میں سانپ نے جنم لے لیا
ڈائمنڈ آئس کریم دبئی کے اسکوپی کیفے پر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اسے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ویسبس باؤل نامی پیالے میں پیش کیا جاتا ہے اس کی مخصوص ترین خوبی اس کے اوپر سجا 23 قیراط سونا ہے جو کھانے کے لیے 100 فیصدموزوں ہے۔ اس شاندار آئس کریم کو میڈگاسکرونیلا، نایاب ایرانی زعفران اور اٹلی کے سیاہ ٹریفل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ دبئی کے الوصل روڈ پر نئے کھلنے والے کیفے کی اس نایاب پیشکش نے ساری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔
کیفے کے مالک زوبن روشی کہتے ہیں کہ اس کریم کے اجزاء ساری دنیا سے منگوائے جاتے ہیں لہٰذا اس کی تیاری میں کم از کم 5 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اس نایاب آئس کریم میں دلچسپی محسوس ہو رہی ہے تو یہ بھی جان لیں کہ ایک پیالے کی قیمت تقریباً 8 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ آپ یادگار کے طور پر شاندار پیالہ اور چمچ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔