اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اسلحے کی خریداری میں بڑے نام ملوث ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ اسلحے کی خریداری میں بڑے نام ملوث ہیں،چائنا کٹنگ اور بھتہ کوری سے حاصل رقم سے اسلحہ خریدا گیا،لندن میں مقیم عناصر نے ”را“سے مل کر 9اور10محرم کو دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا، اس دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ساؤتھ افریقی گروہ بھی ملوث ہے،اسلحے میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے آج کراچی میں بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ پکڑے جانے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرنے کے بعد کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔مشتاق مہر نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گھر پر چھاپہ مارا گیا۔پانی کی ٹینکی سے بلٹ پروف جیکٹس بھی ملی ہیں۔ابھی تحقیقات نہیں کیں کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملزم کتنے بھی بااثرکیوں ن ہوں ان کوایک دن قانون کاسامناضرورکرناپڑے گا۔