جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے, محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خو شگوار ہوگیا ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، بنوں،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، میر پور خاص ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس طرح ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد 63، بالاکوٹ 08، لوئیر دیر 07، سیدوشریف 04، مالم جبہ 03، کالام 02، پٹن 01،مری 23، اسلام آباد (سیدپور 25، زیروپوائنٹ 06، بوکڑہ 03)، راولپنڈی (شمس آباد22، گولڑہ 10، چکلالہ 04)،مظفرآباد 09، گڑھی دوپٹہ 02، راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی، تربت 42، شہیدبینظیرآباد41، دادو، روہڑی، پڈعیدن، سکھر، نورپورتھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، بنوں،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، میر پور خاص ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…