برمنگھم (نیوز ڈیسک) شادی کے بعد جوڑوں میں تلخی اور مسائل پیدا ہوجانا معمول کی بات ہے مگر برطانیہ کے ایک ہوٹل نے اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور جوڑوں کو خصوصی شادی کورس کروانا شروع کردیا ہے تاکہ ان کی زندگی مسائل سے محفوظ رہے۔وورسیسٹر وائٹ ہاﺅس ہوٹل کی طرف سے مختصر دورانیے کا کریش کورس متعارف کروایا گیا ہے جس میں ہونے والے دلہوں کو گھر کی صفائی ستھرائی، کپڑے استری کرنا، کھانا پکانا، بچوں کی دیکھ بھال کرنا اور شریک حیات کو خوش رکھنا سکھایا جاتا ہے۔ ہوٹل کے ماہر شیف اور دیگر عملہ عنقریب دولہا بننے والے لوگوں کو عملی تربیت دینے کے علاوہ شریک حیات کے ساتھ تلخی اور ناپسندیدہ صورتحال سے بچنے کے لئے گُر بھی سکھاتا ہے۔ ہوٹل کی منیجر ریچل مشیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پروگرام کو ایک نیک کام سمجھ کر شروع کیا ہے تاکہ جوڑوں کو شادی کے بعد پرمسرت زندگی کے اصول میں مدد دے سکے