اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان پر ایک اور بھونڈا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی عوام کی جانب سے بھارتی فوجیوں پر پتھر پھینکے گئے تاہم اس واقعے میں کوئی بھی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا نے اٹاری بارڈر پر تعینات فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریب دیکھنے کیلئے واہگہ بارڈر پر آئے پاکستانی کم از کم 10 منٹ تک بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ حکام کے مطابق بارڈر پر موجود پاکستانی عوام کی جانب تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پتھر بھی پھینکے گئے۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر پاکستانی رینجرز کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ بھی کی گئی۔ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنا جھوٹ دہراتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اڑی سیکٹر کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کئے جانے کے ردعمل میں پیش آیا ۔