پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت پاکستان کی سرحدوں پر کیا کرنے جا رہاہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف بدلے میں چین کیا کرے گا ؟

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک چین سرحد پر نیو کلیئر طاقت کے حامل جیٹ طیاروں کی تعیناتی کا امکان ہے ۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے حاصل کئے جانے والے نیو کلیئر صلاحیت کے حامل36جیٹ طیاروں کو اپنی مزاحمت کو برقرار رکھنے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پاک چین سرحد پر تعینات کر سکتا ہے۔ چینی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پاک چین سرحد سمیت دیگر متنازعہ سرحدوں پر فرانس میں بنے جیٹ طیارے تعینات کرے گا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ہتھیاروں کی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ایشیائی ریجن میں ہتھیاروں اور اسلحہ کی زیادہ درآمد کی وجہ وسط ایشیاء کی غیر مستحکم صورتحال ہے جبکہ دوسری وجہ چین کی بڑھتی طاقت کے باعث اس کے ہمسایہ ممالک کے تحفظات بھی اس کی ایک وجہ ہیں ۔ چینی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایسے رافیل جیٹ طیارے نیو کلیئر ہتھیاروں کے حامل ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے بعد بھارت کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ڈائریکٹر آف سائوتھ ایشیاء اسٹڈیز نے بتایا کہ بھارت نے فرانس سے رافیل ٹیکنالوجی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے فرانس نے مسترد کر دیا اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس کا بھارت کی ملٹری صنعت سسٹم میں مدد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آج پھر بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے جس کے بعد بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے، بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے، اعلیٰ سفارتی ذریعے کے مطابق مودی کے مشیر نے اسلام آباد میں سینئر شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم کو پیغام دیامیڈیا ذرائع کے مطابق با اثر سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ نریندر مودی کے ایک سینئرمشیر نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف تک پیغام پہنچایا ہے کہ بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…