نیویارک(این این آئی)مصدقہ اطلاعات کے مطابق ورکنگ باؤنڈی پر ٹینک تعینات کیے جا رہے ہیں اور علاقے کو شہریوں سے خالی کرایا جا رہا ہے اور اگر یہ تمام تیاریاں سرحد کو پار کرنے کے لیے ہیں تو اس صورتحال میں پاکستان جواب دے گا، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو معلوم ہو کہ ہم آخری حد تک تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن اگر بھارت اسی طرح کی اشتعال انگیزی جاری رکھتا ہے تو اس صورت میں پاکستان اپنی تمام صلاحیتوں کے تحت اس کا جواب دینے پر تیار ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ اس وقت بین الاقوامی سرحد، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈی پربھارت کی غیر معمولی فوجی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے اس کے علاوہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ورکنگ باؤنڈی پر ٹینک تعینات کیے جا رہے ہیں اور علاقے کو شہریوں سے خالی کرایا جا رہا ہے اور اگر یہ تمام تیاریاں سرحد کو پار کرنے کے لیے ہیں تو اس صورتحال میں پاکستان جواب دے گا۔ملیحہ لودھی نے 2003 میں ایل او سی پر فائر بندی کے ہونے والے معاہدے کے ختم ہونے کے خدشے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بالکل اس وقت یہ معاہدہ خطرے میں ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں لائن آف کنٹرول پر انڈیا کے ایک فوجی کو پکڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس فوجی کو ایل او سی عبور کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا