بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

’’عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز‘‘ غصے میں بپھرے پاکستانیوں نے حملہ کر دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر اعلانیہ مسلسل لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو نتائج کے ذمہ دار واپڈا کے افسران ہونگے اوپر تک بات پہنچا دی جائے ، چنگیز خان کی واپڈا افسران کو سخت ہدایت، چھچھ کو چنگیز خان جیسے مخلص ، نڈر اور عملی اقدامات اٹھانے والے لیڈر کی ضروت ہے ، عوام علاقہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے تحصیل حضرو میں بجلی کی ظالمانہ غیر اعلانیہ اور مسلسل لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے لوگ عاجز آ گئے جس پر مختلف دیہات اور حضرو کے کچھ نوجوانوں اور سپورٹرز نے چنگیز خان کو یہ مسئلہ بیان کیا تو وہ درجنوں افراد کو لیکر اچانک واپڈا حضرو کے دفتر پر چڑھ دوڑے ، اس موقع پر لوگوں نے حکومت کے خلاف اور چنگیز خان زندہ باد کی نعرے بازی کی جس کی آوازیں سن کر واپڈا کے کچھ افسران اور اہلکار کھسک جانے میں کامیاب ہو گئے تاہم ایک بند کمرے کو کھول کر چنگیز خان ساتھیوں سمیت اندر گھس گئے اور موقع پر موجود واپڈا افسران سے مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کیا ، واپڈا افسران کے پاس کوئی جواب نہ تھا ، ان سے شیڈول اور دیگر ثبوت مانگے گئے تو وہ بھی دکھانے میں ناکام رہے جس پر چنگیز خان نے کہا کہ افسر شاہی ختم ہو گئی ، تمام محکموں کے افسران عوام کے خادم بن کر ان کے مسائل حل کریں ، عوام کو ہم کسی بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ، اس موقع پر واپڈا کے ایک افسر نے موبائل فون پر بات کرنا چاہی تو چنگیز خان نے ان سے موبائل فون چھین لیا اور کہا کہ پہلے ہمیں جوابدہ ہوں جس پر وہ افسر خاموش ہو گیا ، اس موقع پر چنگیز خان نے کہا کہ ہم نتائج کی پرواہ کئے بغیر احتجاج اور انتہائی اقدام کیلئے تیار ہیں انہوں نے اپنے ساتھ آئے لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے پرزور آواز میں کہا کہ ہم تیار ہیں اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر واپڈا کے ستائے افراد اور مطاہرین نے چنگیز خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے مشکور ہیں کہ ان سے واپڈا کی لوڈ شیڈنگ پر بات کی تو وہ پانچ منٹس میں واپڈا کے دفتر ہمیں ساتھ لیکر پہنچ گئے اور جس جراتمندی سے عوام کا مقدمہ لڑا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ چھچھ کے عوام کو چنگیز خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…