پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہنگامی دورہ پر لاہور پہنچ گئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ وہاں مختصر دورے میں اہم جائزہ لیں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی مصروفیات کیا ہوں گی اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا رہا البتہ وہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ہنگامی دورہ لاہور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سیملاقاتوں اور اس دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیے جانے کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت سرحدی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا۔ کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلیے سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے اسلام آباد میں مستقل سیکرٹریٹ کے قیام اور مختلف ملکوں سے یادداشتوں کے مسودوں کی بھی منظوری دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…