اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد بھارت کی ایک اور انتہائی مکروہ او ر خوفناک چال۔۔۔! اگر بھارت اس میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان کو کتنا نقصان پہنچ سکتا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھار ت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد حالات مزید خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ہر آنے والا نیا منٹ کشیدگی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ نئی خبر ضرور لا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے بعد بھارت نے اب مزید منصوبہ بندی کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کے بعد مزید منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ تجارت ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔جبکہ پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کو بھی محدود کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ جس سے بھارت ہی کو فائدہ ہو گا۔ یہ تمام تر اقدامات بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی رضامندی سے کیے جائیں گے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ 2014ء میں پاک بھارت کے مابین سرکاری سطح پر تجارت 2.6 بلین ڈالرز تھی جبکہ غیر سرکاری تجارت 5 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔اس تجارت میں جیولری، ٹیکسٹائل اور مشینری وغیرہ شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے اس قسم کی تمام تر تجارت اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے ذریعے کی جانے والی تجارت کا بھی کریک ڈاؤن کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق یہ تمام تر اقدامات پاکستان پر دباؤ کو مزید بڑھانے میں مدد دیں گے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…