پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گرفتار بھارتی فوجی پاکستان کی حدود میں چوری چھپے کیاکام کر رہا تھا ؟

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو ایل او سی پر بھارتی در اندازی کے بڑے اور واضح ثبوت مل گئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایل او سی پر پاکستان کیخلاف کی جانیوالی بھارتی دراندازی کا بڑا واضح ثبوت پاکستان نے حاصل کر لیا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اورپاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی فوج کے ایک جوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سپاہی چندو لال بابو 15 دیگر فوجیوں کے ساتھ نکیال سیکٹر سے دراندازی کررہا تھا۔پاک فوج کے ذرائع کے مطابق چندو بابو لال چوہان کا تعلق اکیاسی آرمر رجمنٹ سے ہے ۔واضھ رہے کہ گذشتہ روز بھارت اپنے فوجی کے پکڑے جانے پر روایتی انداز میں رونے لگ گیا تھا اور یہ مضحکہ خیز جواب پیش کر رہا تھا کہ پاکستان کی حراست میں موجود اہلکار غلطی سے پاکستان چلا گیا تھا۔ماہرین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایل او سی پر سخت ترین سکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہے کہ سرحد پار سے کوئی فوجی یا کوئی بھی شخص غلطی سے سرحد پار کر کے دوسری طرف پہنچ جائے۔ تاہم ان سوالات پر بھارت مکمل طور پر خاموش ہے اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود میں گھسنے والابھارتی فوجی کسی بڑے منصوبے کی تیاری کر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…