اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھجوادی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھجوادی۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 28 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1.80 روپے، مٹی کا تیل 2.1 روپے اور ہائی اوکٹین 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جبکہ اس کا اطلاق یکم اکتوبر رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیڑولیم منصوعات کی نئی قیمتیں کیاہونگی ؟بڑی خبرآگئی
30
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں