اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعرات کے روز بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹرز پر کی جانے والی گولہ باری کے بعد لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر سے ہونے والی سرینگر مظفرآباد تجارت وقت مقررہ پر نہ ہو سکی بھارتی انتظامیہ کی جانب سے کئی گھنٹوں بعد لائن آف کنٹرول کے امن برج پر سفید جھنڈے لہرا کر مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے کی اجازت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں جمعرات کے روز بھاری مشین گنوں سے کی جانے والی گولہ باری کے بعد لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں وقت مقررہ پر سرینگر مظفرآباد تجارت کر نے کی اجازت نہ دی ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے دن گیارہ بجے تیرہ مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول پر پہنچا دیا گیا لیکن بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کے گیٹ وقت مقررہ پرنہ کھولے جس وجہ سے آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے مال بردار ٹرک ساڑھے تین گھنٹے تک لائن آف کنٹرول پر کھڑے رہے جس کے بعد بھارتی افواج نے دن اڑھائی بجے کے قریب مقبوضہ کشمیر کے سلام آباد اوڑی ٹرمینل سے آزاد کشمیر آنے والے 26 مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول پر پہنچا کر دونوں اطراف کے مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے کی اجازت دی یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث سرینگر مظفرآباد تجارت تقریبا تین ماہ تک معطل رہنے کے بعد رواں ہفتے منگل کے روز بحال کی گئی تھی ٹی ایف او چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ میجر (ر) طاہر کاظمی نے بتایا کہ جمعرات کے روز ہو نے والی تجارت کے لیے ہم نے وقت مقررہ پر ہی مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول پر پہنچایا تھا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے کراسنگ میں دیر کی گئی انھوں نے کہا کہ آج جمعہ کے روز بھی سرینگر مظفرآباد تجارت معمول کے مطابق ہو گی۔#/s#