بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیورٹ آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 24ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان برینڈن میک کولم کے برق رفتار 50 رنز کی بدولت ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ یہ میچ بآسانی جیت جائے گا لیکن مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ نے تمام اندازے غلط ثابت کئے اور انہوں نے ایک کے بعد ایک کیوی بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کولم کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے اور نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے کین ولیم سن تھے جو 45 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔دیگر کیوی بلے بازوں میں مارٹن گپٹل 11، روس ٹیلر ایک، کورے اینڈرسن 26، لوک رونکی 6 اور ڈینئل ویٹوری 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کیوی بلے بازوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ پیٹ کمنز نے 2 اور گلین میکس ویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ٹرینٹ بولٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قبل ازیں ٹیم آسٹریلوی ٹیم 33 ویں اوور میں 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا لیکن پہلی وکٹ تیسرے اوور میں 30 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ایرون فنچ ٹم ساو¿تھی کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور 80 تک پہچا دیا، 13 اوور میں شین واٹنس 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ڈیوڈ وارنر بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئے جب کہ مائیکل کلارک بھی 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اسٹیون اسمتھ اور گلین میکسویل بھی کیوی بولز کے سامنے نہ ٹک سکے۔ مچل مارش، مچل جانس اور مچل اسٹارک کو ٹرینٹ بولٹ نے ٹھکانے لگایایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریڈ ہیدن 43 رنز بنا کر سب سے نمایاں کھلاڑی ہے جب کہ وارنر نے 34 اور واٹسن نے 23 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 10 اوورز میں 27 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ ڈینئیل ویٹوری نے 41 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، 2 وکٹیں ٹم ساو¿تھی جب کہ ایک وکٹ کورے اینڈرسن کے حصے میں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…