جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’نواز شریف سپریم کورٹ پر پھر حملہ کر سکتے ہیں‘‘ وزیر داخلہ فوری یہ کام کریں ‘بیان سے ہلچل مچ گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہوئے ایک وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔ سپریم کورٹ کو تحفظ دیا جائے اور وہاں فورس تعینات کی جائے ۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پتہ نہیں، اگر نواز شریف کو کوئی خطرہ ہوا تو وہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ کر دیں گے۔ نواز شریف پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہیئرنگ شروع ہونے والی ہے۔ مجھے کوئی پتہ نہیں کہ وہ (ن) لیگ کی ڈنڈا بردار فورس کہاں ہے؟ ایسا نہ ہو کہ وہ ڈنڈے لے کر سپریم کورٹ پہنچ جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ابھی سے چاہئے کہ وہ سپریم کورٹ کی سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر6ماہ سے تمام ادارے سوئے ہوئے ہیں، انکو سانپ سونگھ چکا ہے وہ ’’شریف بادشاہ ‘‘سے خوفزدہ ہیں، کہیں انکے کوئی ایکشن ہی نہ لے لیں ‘30ستمبر کو ملک کی تقدیر بدلنے جا رہے ہیں،قوم میرے یاتحر یک انصاف کیلئے نہیں ملک اور قوم اور آنیوالی نسلوں کیلئے باہر نکلیں ‘سپر یم کورٹ کا نوازشریف کے خلاف کیس کی سماعت شروع کر نے پر شکر یہ اداکرتے ہیں مگر الیکشن کمیشن ٹرائل پر ہیں دیکھتے ہیں وہ کیا کر تا ہے ‘ الیکشن کمیشن پر23سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کیا ہے،سب کا خیال ہے کہ2013میں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ملکر دھاندلی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…