اتنا لمبا اژدھا کہ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

28  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک) برازیل کے شمالی علاقے کی عمار ت میں کنسٹرکشن ورکرز نے پارا کے علاقے کی ایک غار میں کام کر رہے تھے کہ انہیں دوران کام انتہائی خطرناک سانپ نظر آیا جس کی لمبائی 33فٹ سے زیادہ ہے ۔ تفیصلات کےمطابق برازیل کے علاقے پارا میں کنسٹرکشن ورکرز نے کام کے دوران انہیں ایک خوفناک سانپ دکھائی دیا جس کی لمبائی 33فٹ سے زائد جبکہ وزن 400کلوگرام ہے۔ وہاں کام کرنے والے ایک ورکر نے اس خوفناک سانپ کی ویڈیو بھی بنائی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی موٹائی ایک میٹر سے بھی زیادہ ہے۔
اس سانپ کو باندھ دیا گیا تاکہ وہ دیکھنے والے لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ اس بات کا ابھی علم نہیں ہو سکا کہ ورکرز نے اسے زندہ رکھا ہوا ہے یا پھر مار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس اژدھے کی ویڈیو پر لوگوں نے مختلف رائے پیش کی ہے۔ گینز بک آف ریکارڈ کے مطابق اس وقت سب سے لمبے سانپ کی لمبائی 25فٹ دو انچ ہے اوریہ امریکی شہر کنساس سے ملا تھا ۔

news-1474978769-3955
اژدھوں کے متعلق عجیب و غریب واقعات منظر عام پر آتے ہی رہتے ہیں مگر سمارٹ فون کی آمد کے بعد اس کے بہت سے ثبوت بھی سامنے آنا شروع ہو گئے۔ جنگلوں میں گھومنے والے اکثر افراد نے سمارٹ فون کیمرہ کی مدد سے اژدھوں کی جو فلمیں بنائی ہیں اس سےان کی غیر معمولی اور عجیب و غریب خوراک کا پتہ چلتا ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو اژدھوں کی سات عجیب و غریب خوراکوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1۔ مغربی بنگال، بھارت میں ایک اژدھے نے ایک بڑی بکری کو ہی کھا لیا۔
2۔ ایک ویڈیو کے مطابق بوٹسوانا میں اژدھے نے جوان بارہ سنگھے کو اپنی خوراک بنا لیا۔۔
3 ۔آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں طلباءکے ایک گروپ نے اڑدھے کے ڈنر میں خلل ڈال دیا۔ اڑدھا کینگرو کو تناول فرمانے میں مصروف تھا۔
5۔ ایک صاحب نے خصوصی سوٹ پہنا، سوٹ پر سور کا خون چھڑکا اوراڑدھے کو موقع دیا کہ وہ اسے زندہ ہی کھا جائیں۔ وہ صاحب تو باہر آگئے مگر ڈاکیومنٹری کے ٹی وی پر چلنے کے بعد بہت سے لوگوں کے نزدیک معتوب ٹھہرے۔
6۔کچھ دنوں پہلے ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں شکاریوں نے ایک اژدھے کو مارا تھا۔ اڑدھے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے تقریباً اپنے جتنا بڑا اژدھا کھایا ہوا تھا۔ یعنی اژدھے اپنے ہم جنسوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔
7۔ اگر درج بالا تمام باتیں آپ کو عجیب و غریب معلوم نہ ہو رہی ہوتو شاید یہ لگے کہ اژدھے اکثر خود کو بھی کھا جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…