اسلام آباد ( آن لائن) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کا 16 سالہ پرانا کھاتا بھی کھول لیا، سینٹر مشاہد اللہ کے ذمہ ایک لاکھ 77 ہزار روپے واجب الادا ہیں کنونئیر کمیٹی رانا افضال نے رقم کی ادائیگی کے لیے انہیں خط لکھنے کی ہدایت کردی اجلاس میں مشرف دور کے وزیرمحنت وافرادی قوت کے دفتر میں ٹیلی فون کی تنصیب کے 10لاکھ روپے کے اخراجات کا معاملہ بھی 16 سال بعد نمٹا دیا گیا کنونئیر کمیٹی نے بغیر تیاری کے آنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ، پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی رانا افضال کی زیر صدارت منگل کو ہوا اجلاس میں وزات سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی ذرائع وترقی و ایچ ای ای سی کے مالی سال 1999تا2001کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایاکہ وزارت محنت و افرادی قوت نے ایک ایڈوائزر کی خدمات 5 مئی 1999کو ختم کردیں لیکن ایڈوائزر اکتوبر 1999 تک سرکاری مراعات لیتا رہااور وزارت کے اکائونٹ سے ایک لاکھ 76 ہزار آٹھ سو 13 روپے ادا کیے گئے وزارت نے ریکوری کے لیے رابطہ بھی کیا مگر کوئی نتیجہ نہ نکلایہ بے قاعدگی اکتوبر 2000 میں سامنے آئی جس پر وزارت کے سیکرٹری خضر حیات نے انکشاف کیا کہ یہ رقم سینٹر مشاہد اللہ خان کے ذمہ واجب الاد ا ہیں وہ اس وقت وزارت میںایڈوائز ر تھے رقم کی وصولی کے لیے کئی بار ان کو خط بھی لکھا گیا ہے مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جاتا جس پر کنونئیر کمیٹی رانا افضال نے کہا کہ ان کو یہ ادائیگی کر دینی چاہیے انہوںنے سیکرٹری پی اے سی کوہدایت کی کہ ریکوری بارے ان کو خط لکھا جائے۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نیبتایاکہ وزارت محنت وا فرادی قوت کے وزیر و سیکرٹری نے اپنے دفاتر میں ٹیلی فون لگوایا جس پر 11لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے، سیکرٹری خضرحیات نے بتایاکہ اب تک 6 وفاقی وزرا اور 10 سیکرٹریز گذر چکے ہیں یہ 10لاکھ کا پیرہ ہے اس سے زیادہ اخراجات پی اے سی کے اجلاسوں پر آ چکاہے یہ پیرہ نہیں پیری ہے جس پر سب مسکر ادیے کمیٹی نے معاملہ نمٹا دیا اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں لاکھوں روپے کی بدعنوانیوںکیمعاملات زیر غور لائے گئیمگرادارے کی سربراہ زاہدہ یوسفی کی وفات کے باعث ان کے اعتراضات نمٹا دیے گئے جبکہ کنونئیر کمیٹی نے ایچ ای سی اور وفاقی ارد ویونیورسٹی کے حکام کا بغیر تیاری کے آنے پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہں آئندہ اجلاس میں تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی ۔
ن لیگ کے مرکزی رہنماکا16سالہ پراناکھاتاکھل گیا،رقم کی واپسی کاحکم جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
تہران میں کیا دیکھا
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا















































