راولپنڈی(این این آئی)کور کمانڈر پشاور نے پاکستان اور روس کی فوج کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا اور فوجیوں سے گفتگو کی دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی فوجی مشقیں شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کے مشترکہ مشقیں جاری ہیں اور مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے شریک فوجی ایک دوسرے کے تجربے سے بھر پور استفادہ کر رہے ہیں ۔ منگل کو کور کمانڈر پشاور میں جاری مشقیں دیکھیں اور مشقوں میں شریک فوجیوں سے گفتگو کی ۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار ہونیوالی فوجی مشقیں 10 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونگی۔