جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، عمران خان

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو گا بلکہ جب حکومت جائے گی تو ملک میں لوڈشیڈنگ مزید اضافہ ہو چکا ہوگا،حیران ہوں کہ مسلم لیگ (ن) نے کونسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ عام انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے ،حکومت نے 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈلوائے ،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو تحریک چلاؤ ں گا،گلگت بلتستان میں دھاندلی کے منصوبے بنانے والوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ عمران خان دھاندلی نہیں ہونے دے گا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی تب آتی ہے جب عوام اپنے حقوق کی خاطر کھڑے ہو جائیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس سے بڑی تباہی آئی ہے ،2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے اور 70 لاکھ ووٹ جعلی ڈالے گئے ہیں، میں حیران ہوں کہ مسلم لیگ (ن) نے آخر کیا کارنامہ انجام دیا ہے کہ ان کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ کیسے ڈالے گئے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کرنے جارہی ہے لیکن حکومت کو کہتا ہوں کہ عمران خان گلگت بلتستان میں دھاندلی نہیں ہونے دے گا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پہلے مک مکا کرلیتے تھے لیکن اب ایسے نہیں ہونے دوں گا ،عمران خان نے کہا کہ این اے122 میں دھاندلی کی گئی ہے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، این اے122 کی تحقیقات نادرا سے کرانا چاہتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ملک میں تحریک چلاؤں گا ،عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے جاتے جاتے 480 ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر چلی گئی اور مسلم لیگ(ن) حکومت کبھی بھی لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کر سکے گی بلکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب ختم ہو گی تو لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو چکا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، حکومت سینیٹ انتخابات میں بولی لگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک صاحب نے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دینے پر 15 کروڑ روپے شوکت خانم ہسپتال کو دینے کی پیشکش کی ہے جو میں نے ٹھکرا دی ہے ،جو شخص پیسے لگا کر سینیٹ میں آئے گا تو وہ عوام کی خدمت کیسے کرے گا ،ایسے افراد کو سینیٹ میں نہیں آنے دوں گا ،عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری لا رہا ہوں ،صوبے کو دوسرے صوبوں سے بہتر بنا کر دکھاؤں گا ،دہشت گردی سے خیبر پختونخواہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں آنے سے کترا رہے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…