منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن رہنماء گندے انڈے اورمنافق کیونکہ ۔۔۔ سینئرسیاستدان کے بیان نے سب کوورطہ حیرت میں ڈال دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رائیونڈ مارچ کیلئے عمران خان کا ساتھ نہ دینے والے اپوزیشن رہنماوں کو گندے انڈے اور منافق قرار دے دیا۔ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تمام لوگ پاناما لیکس پر سیاست تو چمکا رہے ہیں لیکن جب حکومت مخالف تحریک کی باری آتی ہے تواس وقت بڑی اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی سمیت سب منہ موڑلیتے ہیں اورتحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کواکیلاچھوڑدیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کچھ لوگ دل سے نہیں بلکہ میڈیامیں رہنے کےلئے عمران خان کااوپراوپرسے ساتھ دے رہے ہیں اوراندورن خانہ نوازشریف سے ملے ہوئے ہیں کیونکہ ان کومعلوم ہے کہ اگرعمران خان نے حکومت گرادی توان کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بیک ڈور ہاتھ ملانے والے سیاست کے گندے انڈے اور منافق ہیں اور منافق کافر سے بھی برا ہے ۔ یہ سارا احتساب کا خام مال ہے شیخ رشید نے کہاکہ میں بلاول بھٹوسے کہتاہوں اپنے والد کی سیاست سے بچے اور ماں اور نانا کی سیاست کرے۔شیخ رشید نے مزیدکہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کمزوری سانحہ ماڈل ٹاون ہے اور یہ کسی بھی وقت اس میں پکڑے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ رائے ونڈمارچ کی وجہ سے حکمران بوکھلاہٹ کاشکارہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…