اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بلوچستان کے بعد پاکستان کے ایک اور اہم علاقے میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمرود( آن لائن ) بلوچستان کے قبائل کے بعد فاٹا کے تمام قبائل بھی پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں فاٹا کے تمام قبائل کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے بھارت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ قبائلی افراد کی جانب سے ایک بڑے جلسے کے اہتمام بھی کیا گیا ہے جب کہ تمام قبائلی عمائدین ایک گرینڈ جرگہ بھی منعقد کر رہے ہیں جس میں بھارت کے پاکستان پر حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔قبائلی افراد کی جانب سے بھارتی پرچم نذر آتش کئے گئے اور وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر اور پتلوں پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قبائلی افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت ہم خود کریں گے اور اگر کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال لی جائے گی۔ جلسے میں شریک افراد کی جانب سے قومی ترانہ اور نغمے گنگنائے جا رہے ہیں جب کہ قبائلیوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے قبائل بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں جب کہ گزشتہ روز بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی نے بھی بھارت پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر اس نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…