ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’مودی!!اگر حماقت کی تو۔۔‘‘ بھارت کو دنیا کے جغرافیہ سے مٹا کر رکھ دینگے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکسواری (آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھارت کا موجودہ جغرافیہ نہیں رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے زائد عرصے پر محیط مسلسل کرفیو کے باوجود کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں ، بھارت ریاست میں بد ترین دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ، رات کو بستیوں کا گھیراؤ کر کے آگ و خون کی ہولی کھیل رہا ہے ، کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے تمام جماعتیں متحد اور متفق ہو کر جدوجہد کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان سے وابستگی کا جس والہانہ انداز سے اظہار کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں ، کشمیری ہزاروں مرتبہ ریفرنڈم کر چکے ہیں اب کسی اور ریفرنڈم کی ضرورت نہیں ، بھارتی افواج کی بے دخلی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔آزاد کشمیر میں جہاں بھی جاتا ہوں عوام مسائل کے انبار لگا تے ہیں۔ لارڈ نذیر کشمیریوں کے ترجمان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خیالات کا اظہار مرسی یونیورسل کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اہل چکسواری کی خدمت کے لیے مرسی یونیورسل کی طرف سے ایمبولینس کے اقدامات قابل تحسین ہیں ،۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام کی ناکامی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تیس سالوں سے سیاسی عمل میں ہوں اور دنیا بھر میں کانفرنسز میں جانے کا موقع ملتا رہا ہے ، جہاں بھی لوگوں نے ترقی کی ہے وہاں تعلیم کے نظام کو ترجیح اول بنایا گیا ہے ، میں نے اسمبلی کے فلور پر بھی آواز اٹھائی کہ تعلیم کے شعبے میں میرٹ پامال نہ کریں۔میرٹ پامالی کے خلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے دروازے بھی کھٹکھٹا تی رہی۔ اصلاح احوال نہ ہونے کے باعث ریڈ فاؤنڈیشن کے نام سے تعلیم عام کرنے کا آغاز کیا۔آج ریڈ فاؤنڈیشن میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور یہ تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اسی طرح الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں یتیم طلبہ کی کفالت کر رہی ہے ، اس موقع پر لارڈنذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہیں۔ جماعت اسلامی کے اداروں نے عوام کی خدمت کی ہے ، ریڈ فاؤنڈیشن ہو ، الخدمت فاؤنڈیشن ہو ، مساجد و مدارس فاؤنڈیشن ان اداروں نے آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے۔اس موقع پر ریحام خان نے کہا کہ آج اس علاقے میں میں پہلی مرتبہ آئی ہوں یہاں کی سڑکیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، یہاں ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہے بڑے محلات کے بجائے تعلیم پر فوکس کیا جائے ، کشمیر میں سات لاکھ فوج ظلم کی انتہا کر رہی ہے ، عالمی برادری کو یہ مظالم نظر کیوں نہیں آتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…