اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایک معروف اخبارکی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی ۔پاکستان کے ایک قومی اخبار’’روزنامہ خبریں ‘‘ کی ویب سائیٹ کوہیک کرلیاگیاہے ۔روزنامہ خبریں کی ویب سائیٹ کو ڈیس لینزنامی ہیکرگروپ نے ہیک کرنے کادعوی کیاہے اور اس گروپ نے اپنانام ویب سائیٹ پرپوسٹ کردیاہے ۔تاہم اس گروپ کی طرف سے معروف روزنامے کی ویب سائیٹ ہیک کرنے کی وجوہا ت سامنے نہیں آسکی ہیں ۔ تاہم چند گھنٹوں کے بعد ویب سائیٹ کو بحال کردیاگیا۔تاہم اس بارے میں کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ آیاویب سائیٹ کیوں بندکی گئ تھی اورنہ ہی ہیکروں کاردعمل سامنے آیاہے ۔