جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شرافت سے بھی بے تحاشہ کمائی ممکن ہے

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) یوٹیوب پر ننھے بچوں کی دلچسپی کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیوز اس قدر مقبول ہیں کہ انہیں اربوں بار دیکھا جاچکا ہے اور یہ پراسرار خاتون سالانہ 50 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کماتی ہیں چونکہ یوٹیوب ویڈیوز میں کبھی بھی ان کا چہرہ نظر نہیں آیا اس لئے ہمیشہ سے ان کی شناخت ایک معمہ بنی رہی ہے۔ یہ ویڈیوز میں چھوٹی چھوٹی گڑیائیں ڈبوں سے نکال کر انہیں رنگ برنگے لباس پہناتی نظر آتی ہیں اور ننھی گڑیاﺅں پر تخلیقی فن کے مظاہرے کی وجہ سے بے پناہ مقبولی رکھتی ہیں۔طویل گومگو کے بعد بالآخر ان خاتون کی شناخت سامنے آئی تو ساری دنیا حیران رہ گئی ہے۔ برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ کا کہنا ہے کہ یہ ایک برازیل نژاد امریکی خاتون ہے جو سینڈی سمرز کے نام سے فحش فلموں کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں جبکہ ان کا اصل نام ڈائین ڈی جیسیز ہے۔ یہ ایک عرصے سے ڈی سی کلیکٹر نامی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر کروڑوں کما چکی ہیں۔ خاتون کے پرانے ہمسایوں نے ”میل آن لائن“ کو بتایا کہ وہ اس کی آواز اور جسم پر موجود نشانات کو پہچانتے ہیں کیونکہ وہ نہ صرف اسے اپنے ہمسایہ گھر میں دیکھ چکے ہیں بلکہ اس کی قابل اعتراض فلمیں بھی کئی دفعہ دیکھ چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…