کراچی (این این آئی) محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیارکرلی ہے جن کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، فہرست میں 6 دہشت گردوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے نام صیغہ رازمیں رکھے جائیں گے۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے مطلوب ترین دہشت گرد یاسین چھوٹو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی ہے جب کہ دہشت گرد نوید کمال کے سرکی قیمت 75 لاکھ روپے، دہشت گرد راشد اورہدایت اللہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ جب کہ دہشت گرد محمد امین کے زندہ یا مردہ پکڑے جانے پر20 لاکھ روپے انعام مقررکیا گیا ہے۔
مطلوب ترین دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار،بڑا اعلان کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات















































