ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

راج ناتھ سنگھ ہمارے ملک کا اس وقت دورہ نہ کریں ،بھارت کوسفارتی سطح پرایک اوربڑاجھٹکا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016 |

نئی دلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اڑی حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کے پیش نظر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنا امریکہ اور روس کا دورہ ملتوی کردیا ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیرکے خراب حالات کابہانہ بناکردورہ ملتوی کردیاہے جبکہ بھارتی میڈیانے انکشاف کیاہے کہ وزیرداخلہ کوروسی حکام کی طرف سے روکاگیاہے وہ ان حالات میں روس کادورہ نہ کریں کیونکہ دوسری طرف روس اورپاکستان کے درمیان بھی کئی اہم معاملات ہیں جن کونقصان پہنچ سکتاہے ۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا اقوام متحدہ میں خطاب کرنے نہ جانا اور اب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا دونوں ممالک کا دورہ ملتوی کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کشمیر میں ” سب اچھا نہیں ہے ” ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وہ سابق فوجی اعلی افسران جوپاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دینے میں مودی سرکارکے ساتھ تھے لیکن اب تو بھارتی افواج کے اعلٰی عہدوں پر فائز جنرلز بھی موجودہ حالات کے تناظر میں مودی حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ کشمیری مجاہدین سے بات چیت کرنے کے لئے اگر کسی تیسری طاقت کی خدمات کی ضرورت کو حکومت محسوس کرے تو حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے یہ سودا مہنگا نہیں ہو گا ۔بھارتی کے بعض سیاسی تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ مودی حکومت نے بلوچستان ایشو کو چھیڑ کر اور بلوچ ویب سائیٹ لانچ کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں بلکہ کلہاڑا ماڑا ہے ۔ ” مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال اوراس کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیرکوخطے کااولین مسئلہ اوربھارتی مظالم کوبے نقاب کرنے کے بعد مودی سرکارکےلئے ایک پریشانی کے نئی پریشانی سامنے آنے لگی ہے اوراپوزیشن جماعتیں اس بات پرزوردے رہی ہیں کہ مودی حکومت سیاسی بحران کاشکارہوگئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…