اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے کے بعد بھارت کی جانب سے دھمکیاں دینے اوراپنی فوج کومقبوضہ کشمیرکی سرحد پرلانے کے پیش نظرمسلح افواج بھی الرٹ ہیں اوربارباریہ کہاجارہاہے کہ بھارت ایک بارجنگ چھیڑکردیکھ لے پھراس کواپنی اوقات یاد آجائے گی ۔جمعہ کے روزپاک فضائیہ کے شاہینوں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں پروازیں کہیں اورطیاروں کی آوازوں کی گھن گرج کی آوازیں بہت دورتک سنائی دی گئیں جبکہ ان طیاروں کی پروازوں کے دوران عوام بھی اپنے شاہینوں کودیکھ کراللہ اکبرکے نعرے لگاتے رہے ۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پروازوں کے دوران تمام جنگی حربوں کی مشقیں کی گئیں کہ دشمن کے اہداف کوکیسے تباہ وبربادکرکے کامیابی سے واپس آناہے ۔واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی سرحد کے قریب اپنی توپیں نصب کرنے اوربھارت کی طرف سے کسی بھی کارروائی کاجواب دینے کیلئے مسلح افواج نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں اورتازہ دم فوجی دستے بھی بارڈرپرپہنچ گئے ہیں اوربوفرزتوپیں بھی نصب کردی گئیں جبکہ پاکستانی میزائلوں کوبھی کسی بھی وقت چلانے کیلئے انتظامات مکمل ہیں ۔