جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور کو ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں ،ہر طرف سے مبارک باد

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپورخان 36برس کی ہوگئیں،وہ 21ستمبر 1980کو ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں پیدا ہوئیں۔2012ء میں16اکتوبر کو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازداوجی بندھن میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور خان عرف بیبوجہاں ایک جانب اپنی سالگرہ منارہی ہیں، وہیں اْن کی شادی کی سالگرہ اور ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔کرینہ کپور خان نے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم 2000ء میں فلم ’رفیوجی‘ کے ذریعے رکھا، جس میں ان کی کارکردگی کو ناقدین نے خوب سراہا۔2001میں فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے باکس ا?فس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی، اشوکا، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، را ون اورہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ ’فیویکول سے‘ نے جہاں انہیں گزشتہ سال بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب دلوایا وہیں اْن کی پولیٹیکل تھرلر فلم ستیا گرہ نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…