اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر معید پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم براہ راست وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو براہ راست ٹیلی فون کال کر کے فوری طور پر راؤ انوار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔معید پیرزادہ نے اپنے پروگرام میں مزید کہا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ نواز شریف نے ایسا حکم اس لئے جاری کیا کہ کیونکہ رینجرز پنجاب میں کارروائیاں کرنے جا رہی ہے تو جن ن لیگی لیڈران پر گرفتاری کے خطرات منڈلا رہے ہیں ان کو گرفتارکرنے سے باز رکھنے کے لئے نواز شریف صاحب نے ایک مثال قائم کرنی کی کوشش کی ہے کہ اگر کسی سیاسی اور ان آفس لیڈر کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کا کیا نتیجہ اخذ ہو سکتا ہے۔ لہذا یہ کارروائی کرنے کا بنیادی مقصد اپنے اہم وزراء کو جن کا تعلق پنجاب سے ہے گرفتاری اور رینجرز کی ممکنہ کارروائی سے محفوظ رکھنا تھا۔