اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پہلے ہی پاکستانیوں کے وارے نیارے ،حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ ابھی تکمیل کی طرف رواں دواں ہے کہ پاکستان شہریوں کے وارے نیارے ہوگئے ۔وفاقی حکومت نے کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے مقامی و بین الاقوامی فیری سروس متعارف کرانے کا منصوبہ بنالیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے مقامی و بین الاقوامی فیری سروس متعارف کرانے کا منصوبہ بنالیا۔وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل خان بزنجو متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے فیری سروس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزارت کے ذرائع نے بتایاہے کہ گوادربندرگاہ سے مسقط اوردبئی جانے والے پاکستانیوں کوفضائی کرائے کی نسبت بہت کم کرایااداکرناپڑے گاجبکہ اس فیری سروس کی حفاظت بھی سخت ہے اورایسے پاکستانی جوسیاحت کے شوقین ہیں وہ اس فیری سروس کے ذریعے گوادرسے چاہ بہار(ایرانی بندرگاہ ) ،مسقط اوردبئی کی سیربھی کرسکیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…